تازہ ترینخبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان: بریگیڈ کمانڈر کی شہید کے گھر آمد، قبر پر حاضری

وانا(رپورٹ آدم خان وزیر سے) تفصیلات کے مطابق ضلع ساؤتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانزیب خان( پی ایس پی) نے 24بریگیڈ کمانڈر عمران کے ہمرہ انگوراڈہ کا اچانک دورہ کیا

ڈی پی او اور 24 بریگیڈ کمانڈر عمران نے کچھ دن پہلے وانا میں نامعلوم افراد کی جانب سے شہید ہونے والے ایس آئی نجیب خان کے گھر آمدفاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد شہید نجیب کے قبرپر ڈی پی او کی جانب سے قبر پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

بریگیڈ کمانڈر عمران نے بھی شہید نجیب کی قبر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ساتھ ہی پاک آرمی کے جوانوں نے ان کو سلامی پیش کی شہید نجیب کی قبر پر ڈی پی او اور 24بریگیڈ کمانڈر نے قومی پرچم کی چڑھائی بھی کی ان کے اہلہ خانہ اور علاقے کے مشران و نوجوانوں نے اس میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جس کے بعد ڈی پی او خانزیب مہمند، 24 بریگیڈ کمانڈر عمران، اور ڈی ایس پی اقبال بلوچ نے انگوراڈہ گیٹ کا تفصیلی دورہ بھی کیا

جہاں انگور اڈہ بارڈر گیٹ پر موجود آفیسرز نے ان کو تفصلی بریفینگ بھی دی گئی۔

اسکے علاوہ پولیس ، آرمی اور سول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی جس میں محرر زمان، ڈی ایس پی سب ڈویژن وانا اقبال بلوچ ۔ایس ایچ او راغزائی عثمان خان ۔انجارچ انگوراڈہ پولیس اے ایس آئی ذبیح اللہ۔ ایڈیشنل انچارچ انگوراڈہ گیٹ انعام خان نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button