اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر عمران خان نے بھارتی الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر عمران خان نے بھارتی جھوٹ بےنقاب کردیا، پاکستانی قونصلر نے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہے، جموں وکشمیر متنازع علاقہ ہے،جس پربھارت قابض ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرناہے، بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو تسلیم کیاتھا تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا باقی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیرکے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا۔