تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: خاتون نے ساس اور بھابھی کی پٹائی کیوں کی؟

بھارت میں خاتون نے ساس اور بھابھی کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے علی گڑھ میں خاتون نے معمر خاتون پر تشدد کیا جب دوسری خاتون انہیں بچانے کے لیے آٗئی اس نے اسے بھی مارنے کی کوشش کی۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ بزرگ خاتون کے شوہر کا دو سال قبل انتقال ہوگیا اور انتقال کے بعد بہو نے انہیں زبردستی گھر سے نکال دیا۔

بزرگ خاتون کرائے کے مکان میں گزر بسر کرنے لگی تاہم ساس نے الزام لگایا کہ ان کی بہو انہیں گھر سے سامان ہٹانے پر مجبور کررہی ہے۔

واقعے کے روز جب وہ اپنے آبائی گھر پہنچی تو بہو نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں خاتون نے اپنی بھابھی کو مارا پیٹا جب وہ ساس کو بچانے کی کوشش کررہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دونوں خواتین زخمی ہوئیں تاہم پولیس نے ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک چھ لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button