تازہ ترینجرم کہانیخبریں

وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کیسز کی پیروی کرنے والی نیب پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں

وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کیسز کی پیروی کرنے والی نیب پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں ملیں، جس میں بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کا کہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کیسز میں نیب پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دھمکیاں نیب ریفرنسز میں پیش ہونیوالی ٹیم کو ملیں، جس میں پراسیکیوشن ٹیم کو کیسز کی پیروی سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن ٹیم کو بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں دی گئیں، اس حوالے س نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے شہباز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں تین مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں، جس میں منی لانڈرنگ ، آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی تھی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ تفتیشی افسرکےذریعےڈی جی ایف آئی اےنےپیغام پہنچایا کہ پیش نہ ہوں اور بتایا گیا کہ ڈی جی اب اس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

درخواست کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا تھا شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں ، انتہائی ضروری ہے کہ یہ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آئے، جس کے بعد عدالت نے سکندر ذوالقرنین کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button