تازہ ترینخبریںپاکستان

انفارمیشن گروپ کے زیر تربیت افسران کا دورہ ڈی جی پی آر

انفارمیشن سروس اکیڈمی میں زیر تربیت انفارمیشن گروپ کے پروبیشنرز پر مشتمل 30رکنی وفد نے آج ڈی جی پی آر آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ثمن رائے ودیگر افسران نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد کے ارکان کو ڈی جی پی آر کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنر ل پبلک ریلیشنز ثمن رائے نے وفد کو ڈی جی پی آر کی کارکردگی کے بارے بتایا کہ ڈی جی پی آرٍ چاروں صوبوں میں تعلقات عامہ کا سب سے بڑا اور موثر ترین ادارہ ہے۔ڈی جی پی آر عوام کو حکومتی موقف اور پالیسیوں سے آگاہ کرنے کیلئے پروفیشنل انداز میں جدید ابلاغی مہارتیں استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات عامہ میں سخت مقابلے کی فضانے اس شعبے کی اہمیت میں بیحد اضافہ کر دیا ہے۔ڈی جی پی آر نے پبلک ریلیشنز کے شعبے میں نئے رجحانات اور جہتوں کو روشناس کروایا ہے۔ڈی جی پی آر چاروں صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی اور یکساں بیانیے کا نقیب ہے۔وفد کے ارکان کو ڈی جی پی آر کی تیار کردہ ڈاکو مینٹریز دکھائی گئیں۔

ڈی جی پی آر ثمن رائے نے وفد کے ارکان کو سوینئرز اور شیلڈ زپیش کیں۔وفد کے ارکان نے ڈی جی پی آر کی کارکردگی اور ادارے کی فعالیت کو سراہا۔وفد کے ارکان کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ارکان نے ڈی جی پی آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔دورے پر آئے وفد کے ارکان کا ڈی جی پی آر کے افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوا۔انفارمیشن سروس اکیڈمی میں زیر تربیت پروبیشنرز کے وفدکا ڈی جی پی آر کا دورہ معمول کی ٹریننگ کا حصہ ہے۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button