Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

یہ ویکسین لگوانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے

وزارت مذہبی امور پاکستان نے عازمین حج کو کرونا ویکسینز کے حوالے سے ایک اہم بات کی طرف توجہ دلائی ہے، اور بتایا ہے کہ کون سی کرونا ویکسینز لگوانے والے حج درخواست جمعکرانے کے اہل نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں عازمینِ حج کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سعودی منظور شدہ 10 ویکسینز کے حامل افراد ہی حج درخواست جمع کرانے کے اہل ہیں۔

وزارت نے خاص طور سے 2 ویکسینز مذکور کر کے کہا ہے کہ ‘کین سائنو’ اور ‘پاک ویک’ کرونا ویکسینز سعودی عرب سے منظور شدہ نہیں ہیں، اس لیے یہ ویکسینز لگوانے والے حج درخواست جمع کرانے کے اہل نہیں ہیں۔

وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے، اور دو دن میں 14،247 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button