تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ : نوجوان کا چلتی موٹرسائیکل پر قتل

کورنگی میں فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو قتل کر دیا گیا، 2 ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ، موٹرسائیکل سوار نوجوان کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتاہے، مقتول نوجوان کو چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر سوار افراد نے نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سواردو ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 30سال کے معراج کے نام سے ہوئی ہے، معراج کو چہرے پر گولی ماری گئی، مقتول معراج کمپنی کا ملازم تھا، اسے تعاقب کے بعد قتل کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں بن قاسم تھانے میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ والدہ کی مدعیت میں سالے سجن اور ساتھی محر عرف گلزار کے خلاف ہوا۔

مدعی کے مطابق بیٹے غلام حیدر کی نذیرہ نامی عورت سے شادی اور تین بچے تھے، نذیرہ 6 ماہ پہلے میکے گئی پھر کورٹ سے خلع لی، 7 مئی کو سالے سمیت دو ملزمان نے گھر پر آکر بیٹے کو قتل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button