تازہ ترینجرم کہانیخبریں

چائلڈ پورنوگرافی، خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے صوبے بھر میں 5 تابڑ توڑ بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے ویڈیوز شیئرکرنے، چائلڈ پورنوگرافی اور دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے حکم پر سائبر کرائم سندھ نے آپریشن سائبر اسٹرام کے دوران صوبہ بھر میں پانچ مختلف کارروائیوں میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور گھوٹکی سے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ‎پہلی کارروائی سائبر کرائم سکھر کی جانب سے گھوٹکی میں کی گئی، جس میں ٹوئٹر ہینڈلر ملزم عثمان علی کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے ٹوئٹر کے ذریعے متاثرہ شخص کی من گھڑت فحش ویڈیو شیئر کی تھی، یہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بنائی گئی تھی، اہل کاروں نے ملزم سے برآمدگیجٹس کو قبضے میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا ہے۔

دوسری کارروائی میں ملزمان ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، جو خاتون کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے میں ملوث تھے، دونوں ملزمان کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے، رپورٹ کے مطابق یہ ملزمان ماڈلنگ کی طرف آنے والی نئی لڑکیوں کو نشانہ بناتے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے چھپ کر متاثرہ لڑکی کی فحش ویڈیو ریکارڈ کی تھی، اور پھر اسے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا، ایف آئی اے ٹیم نے مرکزی ملزم سے 20 مختلف لڑکیوں کی فحش ویڈیوز برآمد کیں، ملزمان سے برآمد گیجٹس کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تیسری کارروائی انٹرپول سائبر ٹِپ لائن کی شکایت پر کی گئی، جس میں زبیر علی نامی ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، یہ ملزم چائلڈ پورنوگرافک مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

‎چوتھی کارروائی حیدر آباد میں کی گئی، جس میں ملزم امیر لُنڈ کو گاؤں غلام حسین لُنڈ، ٹنڈوالہیار میں گرفتار کیا گیا، ملزم نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ پر میسنجر گروپ بنا رکھا تھا، ملزم نے متاثرہ شخص کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، ٹیم نے ملزم کے فیس بک اور ای میل اکاؤنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

‎پانچویں کارروائی میں ملزم منور چنہ کو سکھر سے گرفتار کیا گیا، یہ ملزم خاتون کو ہراساں کرنے اور اسے بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، گرفتار ملزم نے متاثرہ خاتون کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی تھیں، ملزم متاثرہ خاتون کو جسمانی تعلق قائم رکھنے کے لیے بلیک میل کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button