تازہ ترینجرم کہانیخبریں

”کمسن لڑکی سے ریپ کرنیوالے پولیس افسر کو پھانسی دی جائے“

بالی وڈ کے نامور رتیش دیش مکھ نے بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس افسر کی جانب سے 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر سرِ عام پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتیش دیش مکھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر لڑکی سے پولیس افسر کے ریپ کی خبر سچ ہے تو اس سے بدتر کچھ نہیں ہو سکتا۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ اگر محافظ ہی شکاری بن جائیں تو لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں گے۔ رتیش نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے لوگوں کو سرِ عام پھانسی دینی چاہیے۔

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اسے لوگوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں سخت سزا دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ ریاست اترپردیش میں 13 سالہ لڑکی جب تھانے میں اپنے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کی شکایت درج کروانے گئی تو تھانے میں موجود پولیس ایس ایچ او نے اس کا ریپ کر ڈالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button