تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرائن جنگ

صرف ایک روسی میزائل برطانیہ کو غرق کرنے کے لئے کافی

روسی ٹیلیویژن کی ایک رپورٹ نے برطانوی ایوانوں میں ہلچل نٓمچا دی ہے جس میں ٓکہا گیا ہے کہ صرف ایک روسی میزائل برطانیہ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

اس حوالے سے روس کے ایک صحافی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ روس کا ایک "سرمت میزائل” ہی برطانیہ کو غرق کرنے کے لئے کافی ہے۔

حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں ایک روسی صحافی نے ٹیلیویژن پر کہا کہ برطانیہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جسے ایک روسی سرمت میزائل ہمیشہ کے لیے غرق کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق روسی صحافی دیمتری کیسیلوف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں روس کے خلاف برطانیہ کی حالیہ دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس برطانیہ کو گہرے سمندر میں غرق کرسکتا ہے۔

انہوں نے روس کے چینل-1 پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ روس نے حال ہی میں جس پوسیڈن تارپیڈو کی نقاب کشائی کی ہے وہ برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں غرق کرسکتا ہے۔

کیسیلوف نے روس کے خلاف حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ گریٹر اور عظیم روس کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے کیوں دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ وہ صرف ایک چھوٹا جزیرہ ہے اور برطانیہ کو روسی جوہری ہتھیاروں سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔

روسی صحافی نے کہا کہ برطانیہ ایک بہت چھوٹا جزیرہ ہے جسے ایک سرمت میزائل ہمیشہ کے لیے غرق کرنے کے لیے کافی ہے۔

برطانوی مسلح افواج کے سیکرٹری جیمز ہپی نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر یوکرین برطانوی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے روسی سرزمین پر اہداف پر حملہ کرتا ہے تو وہ اسے منصفانہ سمجھیں گے۔

روس کا سرمت میزائل 10 یا اس سے زیادہ جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہزاروں میل دور امریکہ یا یورپ کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button