
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
سری نگر سے موصولہ اطلاع کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو علاقے پہلگام میں آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا سے 2، ضلع اسلام آباد سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا۔