تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ، مسلمان پرنسپل زیر عتاب

بھارت میں مسلم مخالف ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اتر پردیش کے ضلع الہٰ آباد میں مسلم اسکول پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پرنسپل کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے بچوں کو عید کی مناسبت سے لباس پہننے پر عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ایک ویڈیو بناکر شیئر کرنے کا کہا تھا۔

پرنسپل کیخلاف مقدمہ انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے رکن نے کیا ہے۔ پرنسپل پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی "سازش” کا حصہ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ مسلم اسکول پرنسپل فرقہ وارانہ سوچ رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

اسکول انتظامیہ نے پرنسپل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوؤں کے مذہبی تہواروں اور قومی تہواروں پر بھی اسی طرح کی سرگرمیاں کی جاتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button