وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی ناظم الامور نے نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے سمیت دیگر امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی، امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاک امریکا طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی تعلقات ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کا مقصد معاشی، مالیاتی استحکام لانا ہے، مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے۔