تازہ ترینخبریںسیاسیات

اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ سرکاری خرچ پر عمرے پر جانے سے معذرت

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سرکاری خرچ پر عمرے پر جانے سے معذرت کرلی۔

اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اے این پی نے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی۔‘

انہوں نے لکھا کہ قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں ہے۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے ادا کرتے رہیں گے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری عمرے کے لیے نہیں جائیں گے امید ہے حکومت قومی یکجہتی کے لیے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل ہوگا ان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہونگے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button