مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے چوتھا بنچ بھی بن گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ہی دو بنچ ٹوٹے جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی نے چوتھا بنچ بنا دیا ہے۔ نیا بنچ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہے۔
اس سے پہلے اکیس اپریل کو جسٹس شہباز رضوی کی سربراہ میں دو رکنی بنچ نے سماعت سے انکار کر دیا تھا۔
آج صبح جب جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی ہی سربراہ میں دوسرا بنچ تشکیل دیا ہے۔ جسٹس اسجد گھرال کے انکار سے یہ بنچ بھی ٹوٹ گیا۔
مریم نواز ستائیس اپریل کو عمرے پر جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔
مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔