تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خود کش حملہ آور خاتون یونیورسٹی کیسے داخل ہوئی، سراغ مل گیا

تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور خاتون نے جامعہ کراچی میں آنے کے لیے ممکنہ طور پر رکشے کا استعمال کیا ہے۔

جامعہ کراچی خود کش حملے کے حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور نے جامعہ کراچی میں داخلے کےلیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون جامعہ کراچی میں دوپہر 1 بج کر 56 منٹ پر داخل ہوئی، نمبر پلیٹ سے رکشے کی تلاش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل تحقیقاتی اداروں کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ موصول ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو ہائی ایکسپلوزیو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لیے بڑی مقدار میں اسٹیل بال بیرنگ کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور خاتون نے ایک میٹر کے فاصلے سے خود کش حملہ کیا، خود کش بمبار کے جسمانی اعضا اور برقعے کے حصے حاصل کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button