تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مجھے کوئی ملا ہی نہیں کہ جس سے شادی کر سکوں

پاکستانی فلم و ڈارامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا کہنا ہے کہ اُنہیں کوئی ایسا محبت کرنے کے لائق شخص ملا ہی نہیں جس سے وہ شادی کرتیں۔

حنا دلپذیر عرف ’مومو‘ کی جانب سے دیئے گئے ایک انٹرویو میں نجی زندگی اور شادی جیسے حساس موضوع پر بات کی گئی ہے۔

حنا دلپذیر کا اپنے اس انٹرویو میں بتانا تھا کہ ’اُنہیں آج تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جن سے وہ محبت کرتیں یا شادی کر کے زندگی گزارنے سے متعلق سوچتیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک بار اُن میں ایک شخص کے لیے محبت کے جذبات جاگے تھے مگر اُس وقت انہوں نے اپنے کام کی مصروفیت کے سبب اُس شخص کو کھو دیا تھا، وہ شخص ٹھیک اور وقت غلط تھا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ حنا دلپذیر کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ اُنہیں محض 23 برس کی عمر میں شوہر نے غصے میں بلاوجہ طلاق دے دی تھی۔

حنا دلپذیر نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’اُن کی پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر اچانک شادی کے چند سال بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں غصے میں بلاوجہ طلاق دیدی تھی لیکن وہ اچھا انسان تھا۔‘

حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ ’جس وقت طلاق ہوئی میری عمر 23 سال تھی اور میرا بیٹا صرف تین یا چار سال کا تھا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button