تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

حریم شاہ جس مصیبت میں اب پھنسی، وہاں سے نکلنا مشکل ہو گا

سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کے معاملے پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کیوں پیش نہیں ہوئیں؟

وکیل حریم شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے گئی ہیں ،عدالتی حکم کو اتنا غیر ضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں ، حریم شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی ، جس پر وکیل حریم شاہ نے کہا بینک اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے، ایف آئی اے نے حریم شاہ کی غیر موجودگی میں کارروائی کی۔

اسسٹنٹ اے جی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے مگرحریم شاہ پیش نہ ہوئیں۔

گذشتہ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل نے استدعا کی حریم شاہ کو ایک ماہ میں پیش ہونے کی مہلت دی جائے، جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا ہم نے پہلے حکم میں حریم شاہ کو سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوکر عدالتی حکم عدولی کی گئی، ہم نے رعایت دی اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکم ہی نہ مانے، ہم اسے مزید رعایت نہیں دے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button