تازہ ترینتحریکخبریں

ایم کیو ایم کا ’دھمکی آمیز خط‘ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ’دھمکی آمیز خط‘ کے تنازعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

لیاقت آباد میں ایک عشائیے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر ’دھمکی آمیز خط‘ کوئی سازش ہوئی تو ہم نو منتخب وزیر اعظم سے تعاون ختم کرنے میں ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر سابق وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے میں کوئی بین الاقوامی سازش شامل ہوئی تو پارٹی عمران خان کا ساتھ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ بات واضح کردوں کہ اگر یہ سازش ثابت ہوتی ہے تو ہماری پارٹی ایوان میں مزید نہیں رکے گی بلکہ عمران خان کے ساتھ احتجاج کرے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے بھی کہتا ہوں کہ اپنا دعویٰ ثابت کریں، اگر آپ کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی ہے تو آپ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں لہرا کر اس سے بچ نہیں سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عدالتی کمیشن بننا چاہیے جہاں عمران خان اپنا دعویٰ ثابت کرسکیں۔

تاہم، انہوں نے بطور وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ایم کیو ایم سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button