تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، تحریک انصاف کی خواتین لوٹے لے کر پہنچ گئیں

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی خواتین لوٹے لے کر ایوان میں پہنچ گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں شور شرابا کیا جارہا ہے جبکہ ارکان ایوان میں رنگین لوٹے لہرا اور اچھال رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان ’لوٹے لوٹے‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا ہے۔

خیال رہے کہ حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ پرویز الہٰی کو اپنی جماعت ق لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

پرویز الہٰی کی جانب سے 189 ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 200 سے زائد ارکانِ اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض گروپ اور پیپلز پارٹی کی حمایت انہیں حاصل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button