تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی افراتفری کا شکار، ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے مارے

حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور لوٹے دے مارے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ، منحرف اراکین کی اسمبلی آمد پر حکومتی ارکان نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کے آغاز کرنے نشست پر بیٹھے تو حکومتی ارکان نے ان کی جانب لوٹے اچال دیئے۔

جس کے بعد حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، دوست مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور بالوں سے گھسیٹا گیا۔

حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے دے مارے ، صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی طلب کی گئی ، سیکیورٹی ڈپٹی اسپیکر کو بچا کر واپس لے گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہونے سے قبل ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ہے اور حکومتی اراکین نے ایوان کے اندر لوٹے اچھال دیے ہیں۔

حکومتی اراکین نے اسمبلی میں منحرف اراکین کی آمد پر لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے جب کہ ایوان میں لوٹے اچھالنے کے ساتھ اسپیکر کی ڈائس پر بھی لوٹا رکھ دیا ہے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے لوٹے اچھالے اور نعرے لگائے جانے کےبعد اپوزیشن اراکین کی جانب سے بھی نعرے بازی شروع ہوگئی اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس کیلیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی دوست محمد مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اسمبلی میں پریشر دینا ہے لینا نہیں ہے، پوری کوشش ہوگی کہ خوش اسلوبی سے یہ عمل مکمل کریں۔

انہوں نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا پیشگی خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ دونوں طرف سے ماحول ایسا بنے کہ اجلاس ملتوی ہوجائے لیکن واضح کردوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے ووٹنگ آج ہی ہوگی اور نتیجہ بھی آج ہی ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button