تازہ ترینجرم کہانیخبریں

فوجی افسر پر تشدد کیس، سلمان رفیق، حافظ نعمان رہا

لاہور میں گارڈن ٹاؤن پولیس نے حساس ادارے کے اہلکار پر تشدد کے واقعے میں گرفتار لیگی رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو عدم ثبوت کی بنا پر وقتی طور پر رہا کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی سیشن ہونے کے بعد دونوں سے دوبارہ پوچھ گچھ ہو گی۔

پولیس کا نے بتایا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر کی ضرورت نہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنما جمعرات کے روز کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے از خود پیش ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button