تازہ ترینخبریںپاکستان

فوری انتخابات ہی تمام مسائل کا واحد حل ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں، فوری انتخاب ہی مسائل کا حل ہیں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مختلف وفود سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجا وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا شخص کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھانے کی جلدی تھی، یہ اپنی کرپشن کے ثبوت مٹانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا ردعمل واضح پیغام ہےکہ فوری انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، انتخابات کراکر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو سونپا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button