تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

فنکار نے اپنے منفرد آرٹ سے عمران خان اور علی محمد خان کی تصویر بنا ڈالی

آکاش ننجانی نامی ایک نوجوان آرٹسٹ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں اکاش ننجانی کو اپنی باکمال صلاحیت کے ذریعے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی تصویر بناتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

اکاش ننجانی نے فنکاروں کے تصاویر بنانے کے روایتی انداز سے ہٹ کر اپنے منفرد انداز میں عمران خان اور علی محمد خان کی تصویر بنائی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس نوجوان فنکار کا یہ منفرد آرٹ دیکھ کر بہت حیران ہیں اور تعریفیں بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’ کیا حیرت انگیز ٹیلنٹ ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ لاجواب کردینے والا ٹیلنٹ ہے، لڑکے تم بہت آگے جاؤگے‘۔

جبکہ ایک صارف نے لکھاکہ’یہ حقیقی عوام ہے، یہ ہے عمران خان سےحقیقی محبت‘۔

صارف نے مزید لکھا کہ ’اس کے خیال میں اب نئے انتخابات ہی واحد آپشن ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button