تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے مکّہ میں دُعا مانگی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے مکّہ میں دُعا مانگی گئی ہے۔

معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان اور عمران خان کی حمایتی وینا ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جوکہ مکّہ میں لی گئی۔

تصویر میں ایک خاتون کے ہاتھ میں ایک پرچی ہے جس پر عمران خان کا نام اور اُن کے لیے دُعا لکھی ہوئی ہے۔

دُعا میں لکھا گیا کہ اللّہ تعالیٰ! عمران خان اور پاکستان کی حفاظت کرے، اور بہت جلد عمران خان کو طاقت کے ساتھ واپس بھیجے۔

وینا ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھا کہ عمران خان تینوں رب دیاں رکھاں۔

اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصویر اُن کی ہے یا کسی اور خاتون کی ہے۔

خیال رہے کہ وینا ملک کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button