تازہ ترینخبریںپاکستان

میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، بیرون ملک سازش کے خلاف ثبوت دیکھے ہیں ،قاسم سوری

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، جو چیزیں سامنے آئیں اس کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں، بیرون ملک سازش کے خلاف ثبوت دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ قاسم سوری نے 3 اپریل کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button