وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آفرز آنے لگیں۔
پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر تیمورخان جھگڑا نے انکشاف کیا کہ کچھ دیر پہلے اپوزیشن رہنما نےکال کر کے آفر کی اس شخص کومیراجواب تھادفع ہوجاؤ۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کی آفر کی کال سے وزیراعلیٰ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ہر کوئی بکاؤ نہیں ہوتا نہ ہی موقع ملتے ہی ہمارا ضمیرجاگتاہے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ جس شخص نے رابطہ کیا اس کا فی الحال نام لینا مناسب نہیں جو لوگ پیسے دے کر ووٹ خرید رہے ہیں کیا یہ ملک ٹھیک کریں گے؟ پی ٹی آئی کی کےپی میں بھاری اکثریت ہے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے۔
It didn't take long…
Received a call from an opposition legislator a few minutes ago. Told the individual to get lost, in no uncertain terms.
Informed the Chief Minister.
Some of us are NOT for sale. And neither does our "zameer" awaken whenever convenient. pic.twitter.com/VTsJ1NTSAK— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 8, 2022