تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پھر کیوں واپسی کیلئے پر تولنے لگی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے ڈراموں میں واپسی کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ایمن سلیم نے بتایا کہ اسکرین پر واپسی کی متعدد وجوہات ہیں لیکن سب سے اہم وجہ مداحوں کی محبت ہے۔

ایمن سلیم نے کہا کہ اداکاری کو خیرباد کہا تو مداح مایوس ہوگئے تھے، میرا فیصلہ مداحوں کو قبول نہیں تھا، اسی لیے میں نے مداحوں کی خاطر دوبارہ اداکاری شروع کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اداکاری میں واپسی کے فیصلے سے عوام کی جانب سے بہت پُرجوش ردعمل ملا ہے۔ ایمن سلیم ڈرامہ ”پرستان“ اور ”ابن حوا“ میں نظر آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

 

پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ”انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہوں اور اس سے ہمیشہ جڑی رہوں گی۔“

ایمن سلیم نے پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ ایمن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button