تازہ ترینخبریںپاکستان

تحریک انصاف کے کارکن لوٹے لے کر منحرف ایم این ایز کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکن لوٹے لے کر ریڈزون میں واقع سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔ کارکنوں کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کی قيادت ميں ہر رکاوٹ کو عبور کيا مگر ضمير فروش سودا کر رہے ہيں۔ کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے کے سامنے دھرنا دے ديا۔

دوسری جانب این اے 110 فيصل آباد ميں پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجہ ریاض کے خلاف بینر آویزاں کرديے گئے، ترقیاتی کاموں کےافتتاحی بورڈز پر سیاہی  لگا دی گئی۔ راجہ ریاض کے خلاف اویزاں فلیکسز میں راجہ ریاض سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب لاہور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے ایم این اے وجیہ اکرام کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ان کو ایم این اے بنایا ہے، خان صاحب ہمیں موقعہ دیں اسکو لمبی لیڈ سے  شکست دیں گے۔

پشاور میں تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے کیخلاف بھی کارکن سراپا احتجاج ہیں جبکہ جڑانوالہ سے تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے نواب شیر وسیر کے حلقہ میں بھی شہریوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button