تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور دھماکا، خودکش بمبار کی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو سامنے آ گئی

پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار پر نمازِ جمعہ کے دوران خود کش حملہ کرنے والے بمبار کی دھماکے سے قبل اپنے ساتھی دہشت گردوں کے ساتھ گفتگو کرتے ویڈیو سامنے آگئی۔

دھماکے سے کچھ دیر قبل کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں تینوں دہشت گردوں کو گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گفتگو کے بعد تینوں دہشت گرد کوہاٹی چوک کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز پشاور دھماکے کی منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں خود کش حملہ آور کو ساتھیوں سمیت رکشے میں آتے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں نمازِ جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 63 ہو چکی ہے۔

واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button