تازہ ترینخبریںدنیا

بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ہی 4ساتھیوں کو ہلاک کردیا

امرتسر ميں بی ايس ايف ہيڈکوارٹرز ميں ایک بھارتی اہلکار کی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے  ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 4 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار نے بعد میں خود کشی کرلی۔

واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور نفسیاتی بیماریوں کے باعث بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جس کا اعتراف بھارتی حکام نے ایک رپورٹ میں بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button