تازہ ترینخبریںسپورٹس

راولپنڈی ٹیسٹ، پشاور دھماکے اور شین وارن کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل آسٹریلین لیجنڈ شین وارن کی یاد میں اور پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 نمازی شہید جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہی آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے، شین وارن تھائی کے ایل ویلا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button