تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

انسٹا گرام کا آئی جی ٹی وی ایپ بند کرنیکا اعلان

ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے والی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے ‘آئی جی ٹی وی ایپ’ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے تبدیلیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر الگ چلنے والی آئی جی ٹی وی ایپ کو اب مزید سپورٹ نہیں کر رہے اور اس کے متبادل فیچر ریلز کو آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وہ ویڈیو کو سادہ اور آسان بنانے کے لیےاقدامات کر رہی تاکہ مختلف طرح کی ویڈیوز کو پوسٹ اور ریلز کرنے میں مدد مل سکے، ساتھ ہی کمپنی ایسے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس سے ویڈیو بنانے والوں کو اپنے مواد کے درمیان اشتہارات کی سپورٹ سے آمدن کا موقع مل سکے ۔

آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر ویڈیوز مواد انسٹا گرام کی مرکزی ایپ پر موجود رہے گا۔ 2018میں آئی جی ٹی وی ڈیڈیوز کو متعارف کروایا گیا تھا تاہم گزشتہ سال آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو انسٹا گرام ویڈیوز میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button