تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹیسٹ سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل دونوں ممالک کے مابین 24سال بعد 4مارچ سے 5اپریل تک پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کرے گا۔ آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف ٹیسٹ میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے،

اس کے علاوہ زینب عباس اور سکندر بخت پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کریں گے۔ پرزینٹر نیرولی میڈوز صرف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔ ایونٹ کی کوریج کے دوران کل 28ایچ ڈی کیمرے استعمال کئے جائیں گے،

اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button