آزادی کشمیر جنگتازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان، بھارت کے درمیان  تنازع کشمیر حل ہونا چاہئے، روس

روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہئے، پاکستان سے روس کے بڑھتے تعلقات کسی اور ملک کیخلاف نہیں، دونوں ملکوں کے قریب آنے کا مقصد دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے،
روس پاکستانی قیادت کے امن سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی بریفنگ کے دوران وہاں موجود ایک بھارتی صحافی نے اعتراض کیا کہ روس پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو دورے پر تو بلا رہا ہے لیکن بھارتی تحفظات کو نظرانداز کر رہا ہے۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ نے فوری طور پر بھارتی صحافی کو دوٹوک جواب دے ڈالا۔ ماریہ زخارووا نے کہا پاکستان سے روس کے بڑھتے تعلقات کسی اور ملک کیخلاف نہیں، دونوں ملکوں کے قریب آنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
ماریہ زخارووا نے پلانٹڈ سوال کے جواب میں بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کا پیغام بھی دیدیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ روس پاکستانی قیادت کے امن سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button