تازہ ترینخبریںپاکستان

شیخ عظمت سعید آئی پی پیز کیس میں ثالث نامزد

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو 2002 کی پالیسی کے تحت قائم چند انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) کے ساتھ 50 ارب روپے سے زائد کے تنازع کے تصفیہ کے لیے ‘ثالث’ نامزد کیا ہے۔

وزارت قانون سے 8 فروری کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن کی درخواست پر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کو وفاقی حکومت کی جانب سے ثالث نامزد کیا گیا ہے تاکہ کچھ خود مختار بجلی پیدا کرنے والوں کے ساتھ مبینہ زائد ادائیگیوں کے تنازع کو حل کیا جا سکے جو پاور جنریشن 2002 کی پالیسی کے تحت قائم کی گئی تھیں۔

اسی طرح ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود کو ثالثی کے عمل کے لیے قانونی فرم کی معاونت کے لیے نامزد کیا گیا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں شامل اور مسائل سے پوری طرح واقف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button