تازہ ترینخبریںدنیا

ویانا مذاکرات میں فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری نے ویانا مذاکرات میں ہونے والی تازہ پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب مذاکرات کے دوسرے فریقوں کی طرف سے فیصلہ لینے کی گھڑی آن پہونچی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے کہا کہ مذاکرات کے فریق مفاہمت کے بالکل قریب پہونچ چکے ہیں۔

علی باقری نے بدھ کے روز ٹویٹ میں کہا کہ ہفتوں جامع گفتگو کے بعد اس وقت مفاہمت کے بہت قریب پہونچ چکے ہیں، لیکن جب تک سبھی نکات پر مفاہمت نہیں ہو جاتی اس وقت تک گویا کسی چیز پر مفاہمت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت پسندی، طمع سے پرہیز اور گزشتہ 4 برس کے تجربہ پر توجہ سے ہی یہ ہدف حاصل ہوگا اور اب مذاکرات کے فریقوں کی طرف سے فیصلہ لینے کا وقت آن پہونچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button