تازہ ترینخبریںسپورٹس

غیر ملکی کرکٹرز سخت بائیو ببل سے اکتا گئے

غیرملکی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل7کے سخت بائیو ببل سے اکتا گئے۔ پی سی بی کو لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کو کوویڈ19کیسز کی وجہ سے درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا، پھر دونوں ایونٹس کو وقفے کے بعد مکمل کیا گیا،
اس بار ایسی کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے جو ضروری بھی ہیں۔
کراچی میں پورا ہوٹل بک کرایا گیا جبکہ لاہور میں ہوٹل کا علیحدہ ونگ پی ایس ایل کیلئے مختص ہے، اسی وجہ سے ایونٹ کا
اچھے انداز میں انعقاد جاری ہے،
کھلاڑی اسٹیڈیم اور ہوٹل تک ہی محدود رہتے ہیں۔ کراچی میں چند کرکٹرز کیلئے گالف سیشن کا اہتمام کیا گیا جبکہ لاہور قلندرز نے محفوظ ماحول میں ڈنر بھی رکھا تھا، البتہ لاہور میں تاحال ایسی کوئی سرگرمی سامنے نہیں آئی۔ اس سے خصوصاً غیرملکی کرکٹرز اکتاہٹ کا شکار ہونے لگے ہیں،
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈکٹ بھی اسی وجہ سے دستبردار ہوئے،
کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنی فرنچائزز سے کھلی فضا میں مزید سرگرمیاں رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ٹیم آفیشل نے بتایا کہ غیرملکی کرکٹرز لڈو یا کیرم کھیل کر اپنا فارغ وقت نہیں گزار سکتے، وہ باہر جانا چاہتے ہیں،
کئی بڑے نام سخت بائیو ببل کی وجہ سے ہی پاکستان نہیں آئے تھے، پی سی بی کو اس حوالے سے کچھ کرنا ہوگا۔ دوسری جانب بعض پاکستانی کرکٹرز بھی ہوٹل اور سٹیڈیم تک محدود رہنے  اور فیملیز کو ساتھ  رکھنے کی اجازت نہ ملنے پر ناخوش ہیں۔
ایک کھلاڑی نے کہا کہ ہم یہاں نارمل لائف سے دور ہیں، ایک ماہ ایسے الگ تھلگ رہنا آسان نہیں ہوتا، اب تو کرونا کیس کم ہو گئے، بورڈ کو انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button