تازہ ترینخبریںپاکستان

تھوڑی سی غربت کم ہوئی، جسے کامیابی سمجھتا ہوں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی ہے جسے کامیابی سمجھتا ہوں۔
وزیراعظم نے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں غربت کم ہوئی، ہمیں خیبر پختونخوا میں اس لئے ووٹ ملے کیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے 5سال مکمل ہونے پر 2023ئ میں جب ہماری کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تو میں صرف ایک چیز دیکھوں گا کہ ہماری حکومت میں غربت کم ہوئی یا نہیں، اگر خوشحالی ہوئی تو کیا اس کے ثمرات نیچے تک گئے، اگر غربت کم ہوئی تو میں اسے کامیابی سمجھوں گا،
کرونا کی وجہ سے امیر ترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت تھوڑی سی کم ہوئی ہے اسے کامیابی سمجھتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 22کروڑ کی آبادی میں سے صرف 20لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، سروے کے مطابق امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، بہت سارے لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں شاہانہ زندگی گزارتے ہیں لیکن صفر ٹیکس دیتے ہیں،
میں انہیں خبردار کر رہا ہوں کہ بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمارے پاس ان کا ڈیٹا آرہا ہے،
ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف ایف بی آر بہت جلد پہنچنے والا ہے،
ایف بی آر میں بھی جدید نظام متعارف کرائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینک والے بھی سوٹ اور انگریزی دیکھ کر لوگوں کو لون دیتے ہیں ، عام لوگ تو بینکوں سے ڈرتے تھے،
ہم عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، 22کروڑ آبادی کو اثاثہ بنا کر جدید نظام سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button