تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نجی اسکول کے واش روم میں بچی سے زیادتی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نجی اسکول کے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 10 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب کلاس سوئم کی طالبہ اسکول بند ہونے کے بعد واش روم میں تشویشناک حالت میں پائی گئی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ نیم بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی اور جائے وقوع سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کی۔

ابتدائی تفتیش کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد واش روم گئی جہاں مشتبہ ملزم پہنچ گیا اور دروازہ اندر سے بند کر دیا۔

پولیس اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ زیادتی کرنے والا اسکول کا کوئی طالب علم ہوسکتا ہے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ کے کچھ ہم جماعت طلبہ کے مطابق جنسی زیادتی کے دوران طالبہ مدد کے لیے پکار رہی تھی۔

طلبہ نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو طالبہ کے رونے کی آوازوں سے متعلق آگاہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اسے نظر انداز کر دیا کہ بچے اکثر اسکول کے احاطے میں شور مچاتے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔

پولیس اسکول کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button