تازہ ترینخبریںدنیا

فرانس کے جوہری پاور پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

فرانس کے جنوب میں واقع کروآ۔میس جوہری پاور پلانٹ میں کل لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فرانس بلیو کی خبر کے مطابق بجلی کی پیداوار و تقسیم کی سرکاری کمپنی EDF کے کروآ۔میس میں واقع جوہری پاور پلانٹ کے مشین روم کے ائیر کنڈیشنگ سسٹم میں حدت کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔

جوہری پاور پلانٹ کی طرف روانہ کی گئی 3 فائر بریگیڈ ٹیموں اور EDF کی ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

EDF حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ری ایکٹر کے ائیر کنڈنشنگ پائپوں کا بگھلنا دھوئیں کا سبب بنا۔ ان پائپوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ پائپوں کی تبدیلی بجلی کی پیداوار پر اثر انداز نہیں ہو گی۔

حکام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آںے والے حصے سمیت نمبر 1 ری ایکٹر، قومی الیکٹرک نیٹ ورک سے منسلک ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ دیگر ری ایکٹر واقعے سے متاثر نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button