تازہ ترینخبریںکاروبار

روسی توانائی کمپنی گیس پروم کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

روسی توانائی کمپنی گیس پروم کی قدرتی گیس کی برآمدی آمدنی گزشتہ سال 2020 کے مقابلے میں 120 فیصد بڑھ کر 55.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

روسی فیڈرل کسٹمز سروس کے اعداد و شمار کے مطابق، گیس پروم پائپ لائنوں کے ذریعے قدرتی گیس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے 2021 میں 0.5 فیصد بڑھ کر 203 بلین مکعب میٹر تک پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کی گیس ایکسپورٹ ریونیو 120 فیصد بڑھ کر 55.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب گیس پروم کی ایک ہزار کیوبک میٹر قدرتی گیس کی برآمدی قیمت دسمبر 2021 میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 2.7 فیصد بڑھ کر 517 ڈالر تک پہنچ گئی۔

گزشتہ سال کمپنی کی اوسط برآمدی قیمت 273 ڈالر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button