تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

نورا فتیحی کی دبئی میں شیروں کے ساتھ تصاویر وائرل

بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کی دبئی میں شیروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
نورا فتیحی ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی زندگی سے لمحہ بہ لمحہ باخبر بھی رکھ رہی ہیں۔
حال ہی میں نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر دبئی سے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت شیروں کے ساتھ بغیر کسی خوف کے بڑے مزے سے بیٹھی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر نورا کی اس پوسٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

واضع رہے کہ نورا کو جانوروں کے ساتھ تصویریں اتروانے کا بہت شوق ہے، اس سے قبل بھی بندر اور ایگل کیساتھ ان کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک بڑے بندر کو گود میں بھی اٹھایا اور ایگل کو ہاتھ پر بٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button