تازہ ترینخبریںدنیا

پیوٹن بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے لیے چین پہنچ گئے

روسی صدر ولادی میر پیوٹن  بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے۔

کورونا وبا اور متعدد دیگر رکاوٹوں کے باوجود بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے برڈنیسٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 20سے زائد عالمی سربراہان شرکت کریں گے۔

چین میں موجود وزیراعظم عمران خان بھی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ماحولیاتی تحفظ، کاربن کے کم اخراج پر مبنی تھیمز شامل ہوں گی۔

خیال رہے کہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شائقین کی تعداد غیر واضح ہے، کورونا وبا کے سبب سرمائی اولمپکس میں عوام کیلئے ٹکٹس فروخت نہیں کئے گئے۔

یاد رہے کہ بھارتی سفارتکار نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد لداخ کے معاملے کو جواز بنا کر بیجنگ میں منعقد سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button