تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے، امریکہ

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے اور اس سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔

دونوں ممالک کے کئی شعبوں پر محیط ہیں جن کو اہمیت دیتے ہیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان اور چین کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تعلقات رکھنے کے لئے امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

چین کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان دونوں ممالک کوہی بات کرنا چاہیے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

دنیا کے ہر ملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اور کچھ نقصانات ہوتے ہیں۔

عرب ممالک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ دونوں ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون ہے اور ملکر کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button