تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میرا کی اپیل مسترد، عتیق الرحمان کی بیوی قرار

اداکارہ میرا کو سیشن کورٹ سے ریلیف نہ ملا، سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے میرا کی اپیل کا فیصلہ سنایا۔

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جس میں فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

اداکارہ میرا کا اپنی اپیل میں موقف تھا کہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہوں، عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا اور وہ انہیں بدنام کر رہا ہے۔ اداکارہ کی اپیل پر 3برس تک سماعت جاری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button