تازہ ترینخبریںدنیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ سکینڈل پر قوم سے معافی مانگ لی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ سکینڈل پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کے خلاف پارٹی گیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں کرونا لاک ڈائون کے دوران وزیر اعظم ہائوس میں پارٹیوں کے انعقاد کو قائدانہ کوتاہی قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قومی سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں معذرت چاہتا ہوں، میں لوگوں کے غصے کو سمجھتا ہوں، ہمیں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہائوس اور وزرا کی رہائش گاہوں پر بعض پارٹیاں ایسی تھیں جن کو روکا جانا چاہیے تھا لیکن نہیں روکا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جب برطانیہ بھر میں لاک ڈائون نافذ تھا تو ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میں پارٹیاں منعقد کی جارہی تھیں جن کو برطانوی میڈیا نے رواں ماہ بے نقاب کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button