تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور شدید دھند کی لپیٹ میں ، موٹر ویز بند

لاہور کے بعض علاقے صبح سے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والے موٹرویز دھند کی وجہ سےبند رہیں، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

صبح سویرے سے لاہور میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، دن میں موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس جلا لیں، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، جبکہ لاہور موٹر وے رات 1 بجے سے بند ہے۔

لاہور سے سیالکوٹ ، ملتان ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد ، اسلام آباد موٹرویز 9 گھنٹے سے زیادہ ٹریفک کے لیے بند رہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ، رات کے وقت مزید دھند پڑ سکتی ہے ۔

لاہور کا کم از کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button