تازہ ترینخبریںپاکستان

پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا،افضل بٹ کی قیادت میں جرنلسٹ پینل کا ایگزیکٹو کی نشستوں پر کلین سوئپ ، انور رضا 1017ووٹ لے کر صدر ، خلیل احمد راجہ 823ووٹ لے کر سیکرٹری اور نیئر علی 740ووٹ لے کر سیکرٹری مالیات منتخب ہو گئیں۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی پریس کلب عاصم قدیر رانا نے انتخابات 2022کے ایگزیکٹو نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

جس کے مطابق جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار انور رضا 1017 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، نائب صدور کے امیدوار اظہر جتوئی 980 ، غضنفر عباس 825 ، اے نزیر چرن 839 اورمائرہ عمران 941ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں ۔

جرنلسٹ پینل کے امیدوار خلیل احمد راجہ 823ووٹ لیکرسیکرٹری پریس کلب جبکہ نیئر علی 740ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئیں۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے محمد اسلم لڑکا 882، طلعت فاروق 791 ،وقار عباسی 805اورشکیلہ جلیل 949لیکر کامیاب کامیاب قرار پائیں۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا کے مطابق گورننگ باڈی کے نتائج کا اعلان (آج)اتوار کو کیا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button