تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پنجاب حکومت سیاحوں کو انٹرٹینمنٹ کے نت نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے سرگرم

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ گالاز منعقد کرنے کی ہدایت دی۔

حسان خاور کا کہنا ہے کہ ٹی ڈی سی پی کے مختلف جگہوں ہر خصوصی فیسٹیولز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔کیمپنگ گالاز کا مقصد لوگوں میں نئے سیاحتی مقامات کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹی ڈی سی پی کے کئی مقامات پر کیمپنگ گالاز منعقد ہو چکے ہیں، چھانگا مانگا، بانسرہ گلی، درابی، سون ویلی اور پٹریاٹا ٹاپ پر یہ فیسٹیول کامیاب رہا ہے۔

گالاز میں باربی کیو، بون فائر اور ثقافتی پرفارمنسز جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔کیمپنگ گالا میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے صفائی ستھرائی کے حوالے سے معلومات بھی دی جاتی ہیں، ان فیسٹیولز سے سیاحوں کو پنجاب اور اس کے کلچر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button